بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ پرسوں کھیلا جائیگا

پیر 13 جولائی 2015 12:29

بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ پرسوں ..

چٹا گانگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جولائی۔2015ء)بنگلہ دیش اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ(کل) بدھ کو ظہور احمد چوہدری سٹیڈیم چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

(جاری ہے)

سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دی تاہم دوسرے میچ میں میزبان ٹیم نے شاندار کم بیک کیا اور 7 وکٹوں سے فتح حاصل کرکے سیریز برابر کر دی۔ فیصلہ کن ون ڈے میں دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 21 سے 25 جولائی تک چٹاگانگ جبکہ دوسرا ٹیسٹ 30 جولائی سے 3 اگست تک میرپور میں کھیلا جائے گا۔