پاکستان ڈس ایبلڈ سپورٹس ایسوسی ایشن کا سردار عبدالقیوم خان کی وفات پر اظہار تعزیت

پیر 13 جولائی 2015 12:29

پاکستان ڈس ایبلڈ سپورٹس ایسوسی ایشن کا سردار عبدالقیوم خان کی وفات ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جولائی۔2015ء)چیئرمین پاکستان ڈس ایبلڈ سپورٹس ایسوسی ایشن شیخ عبدالوحید نے عظیم کشمیری رہنماء اور سابق وزیراعظم آزاد و جموں کشمیر سردار عبدالقیوم خان کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور ان کے لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مرحوم عبدالقیوم خان کی پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کی عوام کیلئے جدوجہد اورخدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے۔