زمبابوے اور بھارت کے مابین سیریز کا آخری ون ڈے کل کھیلا جائیگا

پیر 13 جولائی 2015 12:30

زمبابوے اور بھارت کے مابین سیریز کا آخری ون ڈے کل کھیلا جائیگا

ہرارے (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جولائی۔2015ء)زمبابوے اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے مابین تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل منگل کو ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

بھارت کو تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں بھارتی ٹیم نے چار رنز جبکہ دوسرے ون ڈے میں 62 رنز سے فتح حاصل کی۔ ون ڈے سیریز کے اختتام کے بعد مہمان ٹیم بھارت دو ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلے گی، پہلا میچ 17 جولائی جبکہ دوسرا 19 جولائی کو کھیلا جائیگا۔