عجیب عورت۔ گولی لگنے کا 5دن بعد پتہ چلا

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی پیر 13 جولائی 2015 12:56

عجیب عورت۔ گولی لگنے کا 5دن بعد پتہ چلا

فلوریڈا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جولائی2015ء)فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی ایک عورت نے بتایا کہ یوم آزادی کی تقریبات کے دوران وہ ایک ریسٹورنٹ میں بیٹھی ہوئی تھی کہ اس کی ٹانگ میں گولی لگی۔ اس گولی لگنے کا اس وقت پتہ چلا جب 5 دن بعد ڈاکٹر نے آپریشن کر کے اس کی ٹانگ سے گولی نکال کر دکھائی۔

(جاری ہے)

ہیتھر چارلیبویس نے بتایا کہ چند دن درد کے بعد اس نے سوچا کہ یہ فریکچر ہوا ہو گا ، وہ ہسپتال گئی تو ڈاکٹر نے ٹانگ میں سے 38 کیلیبر کی گولی نکال لی۔

ہیتھر نے بتایا کہ وہ ایک کیفے کے صحن میں بیٹھی تھی کہ اس کی ٹانگ میں درد اٹھا۔اس نے باتھ روم میں چیک کیا تو ٹانگ پر بس خون کا نشان تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہاں پر گولیاں چلنے کی اطلاعات نہیں ملیں، ہوسکتا ہے کہ کچھ دور کیا جانے والا ہوائی فائر ہو جس کی گولی آ کر ہیتھر کو لگی ہو۔