ایرانی جوڈو کوچ یکم اگست کو پاکستان پہنچیں گے

پیر 13 جولائی 2015 13:19

ایرانی جوڈو کوچ یکم اگست کو پاکستان پہنچیں گے

اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جولائی۔2015ء) قومی جوڈو ٹیم کے ہیڈ کوچ سجاد کاظمی عیدالفطر کی چھٹیاں گزارنے کے بعد یکم اگست کو ایران سے پاکستان پہنچیں گے اور یہاں پر قومی کیمپ کو جوائن کرینگے۔

(جاری ہے)

پاکستان جوڈو فیڈریشن کے سیکرٹری مسعود احمد خان کے مطابق سجاد کاظمی رمضان المبارک کی وجہ سے ایک ماہ کی چھٹی پر ایران گئے تھے اور وہ یکم اگست کو ایران سے پاکستان پہنچیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے زیر اہتمام مختلف بین الاقوامی مقابلوں کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ بھی عیدالفطرکے بعد دوبارہ شروع ہو گا، کیمپ میں20 مرد اور 10 خواتین کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔