میچ فکسنگ کا الزام،بی سی سی آئی نے ممبئی کے کھلاڑی ہیکن شاہ کو معطل کر دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 13 جولائی 2015 13:20

میچ فکسنگ کا الزام،بی سی سی آئی نے ممبئی کے کھلاڑی ہیکن شاہ کو معطل ..

ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13جولائی۔2015ء) آئی پی ایل کرپشن کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آنے سے پہلے ہی بھارتی کرکٹ میں ایک اور فکسنگ سکینڈ ل سامنے آگیا ہے، بی سی سی آئی نے ممبئی کے ہیکن شاہ کو سابق ساتھی کھلاڑی کو فکسنگ کی جانب راغب کر نے کے الزام میں فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ممبئی کی جانب سے فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے والے30سالہ ہیکن شاہ نے سابق ساتھی کھلاڑی اور راجستھان رائلز کے لیگ سپنر42سالہ پراوین تامبے کو میچ فکسنک کی پیشکش کی جسے تامبے نے فوری طور پر ٹیم انتظامیہ کو رپورٹ کر دیا۔

انتظامیہ نے ہیکن شاہ کے اس اقدام کے بارے میں بی سی سی آئی کے اینٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ کیا جس کے بعد بی سی سی آئی کے صدر جگ موہن ڈالمیا نے اینٹی کرپشن یونٹ کو اس واقعے انکوائری کا حکم دیا اور اب اس انکوائری کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد بی سی سی آئی نے ہیکن شاہ کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔