جرمنی :موٹو جی پی گراں پری میں مارک مارکوئیز نے کامیابی حاصل کر لی

پیر 13 جولائی 2015 13:28

جرمنی :موٹو جی پی گراں پری میں مارک مارکوئیز نے کامیابی حاصل کر لی

جرمنی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جولائی۔2015ء) جرمنی میں ہونے والی موٹو جی پی گراں پری میں سپین کے ورلڈ چیمپئن مارک مارکوئیز نے کامیابی حاصل کر لی جبکہ موٹو 2 ریس بیلجیئم کیزیوئیر سیمن کے نام رہی۔ جرمن موٹو جی پی کی فیصلہ کن ریس میں دنیا بھر سے شامل مایہ ناز موٹر سائیکلسٹس کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔

(جاری ہے)

سب نے ایک دوسرے پر برتری حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن سپین کے عالمی چیمپئن مارک مارکوئیز نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ریس جیت لی۔

ان کی جیت کا سکور اکتالیس منٹ اور ایک اعشاریہ صفر آٹھ سیکنڈز رہا۔ دوسری جانب موٹو 2 ریس میں بھی شاندار مقابلے دیکھنے کو ملے۔ کچھ رائڈرز نے فنش لائن کو کامیابی سے عبور کیا تو کچھ حادثے کا شکار ہو گئے۔ ریس میں بیلجئم کے زیوئیر سیمن نے شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :