آئی سی سی نے ون ڈے اور ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کردی

پیر 13 جولائی 2015 13:34

آئی سی سی نے ون ڈے اور ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کردی

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جولائی۔2015ء) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹس کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے۔ پاکستانی ٹیم نے سری لنکا کو پہلے ون ڈے میں شکست دے کر اپنی رینکنگ بھی بہتر بنا لی ہے۔ سری لنکا کے خلاف فتح نے پاکستانی ٹیم کو دو پوائنٹس دلائے اور ٹیم ویسٹ انڈیز کو پیچھے دھکیل کر آٹھویں نمبر پر پہنچ گئی سری لنکا کو بقیہ میچز میں شکست دیکر ساتویں پوزیشن حاصل کرسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی ٹیم 129 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور بھارت 115 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ نیوزی لینڈ تیسرے، جنوبی افریقہ چوتھے اور سری لنکا پانچویں نمبر پر ہے جبکہ انگلینڈ کی چھٹی اور بنگلہ دیش کی 94 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں پوزیشن ہے پاکستانی ٹیم کے 89 پوائنٹس ہیں جب کہ 88 پوائنٹس کے ساتھ ویسٹ انڈین ٹیم نویں نمبر پر چلی گئی ہے۔ پاکستان سری لنکا کو ون ڈے سیریز کے بقیہ چار میچز میں شکست دے کر ساتویں پوزیشن حاصل کر سکتا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں سری لنکا پہلے، بھارت دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کی چوتھی اور پاکستان کی پانچویں پوزیشن ہے۔