امریکہ میں سائیکلنگ تقریب میں کرن خان کی شرکت

پیر 13 جولائی 2015 13:38

امریکہ میں سائیکلنگ تقریب میں کرن خان کی شرکت

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جولائی۔2015ء)پاکستان کی اسٹار سوئمر کرن خان امریکہ میں مسلم ایتھلیٹس کی آگاہیکے لئے ہونے والی سائیکلنگ کی تقریب میں شرکت کر رہی ہیں۔ کرن خان کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی ان کے لئے اعزاز ہے۔ امریکہ میں ہونے مسلم ویمن ایتھلیٹس رائیڈ فار رائٹس اینڈ اسپورٹس میں پاکستان کی نمائندگی کرن خان کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

17جولائی کو ہونے والے اس میگا ایونٹ میں پاکستان کے علاوہ سعودی عرب، ایران، افغانستان، اردن، مصر اور امریکہ سے تعلق رکھنے والی ایتھلیٹس حصہ لے رہی ہیں۔ کرن خان کا کہنا ہے کہ وہ ایک تیراک ہیں، جن کے لیے سائیکلنگ ایک مختلف چیز ہے، مگر اسپورٹس کی ترقی اور لوگوں میں اسپورٹس سے متعلق آگاہی کے لیے وہ کچھ بھی کریں گی۔ امریکہ میں ہونے والے ایونٹ میں کرن خان کی شرکت سے پاکستان کا دنیا بھر میں امیج بہتر ہوگا اور دنیا میں یہ ثابت کرنے کا بھی موقع ملے گا کہ پاکستان کی خواتین کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔