کوٹ ٹائی کے بغیر ومبلڈن میں انٹری ، لوئس ہملٹن کو میچ دیکھنے سے روکدیا گیا

پیر 13 جولائی 2015 13:38

کوٹ ٹائی کے بغیر ومبلڈن میں انٹری ، لوئس ہملٹن کو میچ دیکھنے سے روکدیا ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جولائی۔2015ء) فارمولہ ون کار ریسنگ ڈرائیور لوئس ہملٹن ومبلڈن فائنل رائل باکس سے بیٹھ کے دیکھنے کیلئے بطور خاص مدعو کئے گئے تھے تاہم مناسب لباس نہ ہونے کی وجہ سے وہ اس موقع کا لطف اٹھانے سے محروم رہ گئے۔ لوئس ہملٹن ڈریس پینٹ پر رنگین پھولدار قمیض اور فلیٹ ہیٹ لگا کے آئے تھے۔ اس کے ہمراہ انہوں نے خاکی رنگ کے جوتے پہن رکھے تھے۔

ہملٹن کا لباس رائل باکس کے ڈریس کوڈ کے مطابق نہ تھا جس پر انتظامیہ نے انہیں داخلے سے روک دیا۔

(جاری ہے)

ہملٹن کو یہاں بینیڈکٹ کمبربیچ اور اینا ونٹور کے ہمراہ میچ دیکھنے کا موقع ملنا تھا۔ومبلڈن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مہمانوں کے حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کرتے ہیں تاہم اگر ہملٹن نامناسب لباس پہنے ہوں گے تو انہیں روکا گیا ہوگا۔ اگر وہ رائل باکس سے میچ دیکھنا چاہتے تھے تو اس کا واحد حل یہی تھی کہ وہ یا تو اپنا کوٹ، ٹائی اور جوتے ہمراہ لاتے یا پھر دوبارہ جاکے یہ اشیا لاتے۔ لوئس ہملٹن اس سے قبل ومبلڈن فائنل دیکھنے کیلئے بے حد پرجوش تھے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر موصول ہونے والے دعوت نامے کی تصویر بھی پوسٹ کی تھی اور اسے پانااپنے لئے اعزاز قرار دیا تھا۔