پیپلز پارٹی کی حکومت کے خلاف پی ایس ایف کے جیالے میدان میں آگئے

پیر 13 جولائی 2015 13:52

پیپلز پارٹی کی حکومت کے خلاف پی ایس ایف کے جیالے میدان میں آگئے

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جولائی۔2015ء) پیپلز پارٹی کی حکومت کے خلاف پی ایس ایف کے جیالے میدان میں آگئے ۔29تاریخ کا دھرنا وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی کارکن کش پالیسیوں اور مالشی ٹیم کے خلاف کارکنوں کا اعلان بغاوت ہوگا۔پی ایس ایف کے جوان عید کے روز بھی احتجاج جاری رکھے گئے۔کارکن پارٹی منشور کے مطابق روٹی ،کپڑ ا اور مکان چھیننے کے لئے میدان میں آچکے ہیں ۔

وزیراعظم اور کرپٹ وزراء نے پیپلزپارٹی کا جنازہ نکا ل دیا ہے انکے خلاف احتجاج کے علاوہ اب کوئی راستہ نہیں بچا ۔ان خیالات کا اظہار پی ایس ایف سٹی کے رہنماؤں عمار مرزا،رئیس افغانی ،شیخ عبدالروف،اویس اعوان ،وجیہ الحسن نقوی ،شہزاداعوان ،راجہ جنیدنے دومیل ،سنڈھ گلی ،جلال آباد،ماکڑی ،بابو محلہ میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

29رمضان کو پی ایس ایف مظفرآباد کے کارکنان ظلم ،کرپشن ،ٹھیکوں اور نوکریوں کی بندر بانٹ ،حکومتی عہدوں کی خرید و فروخت کے خلاف دھرنا دے کر یہ ثابت کرئے گے کہ انہیں وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی پارٹی دشمنی پارٹی و پی ایس ایف کے جیالوں کو نظر انداز کرنے والی پالیسیا ں کسی صورت قبول نہیں ۔پی ایس ایف کے رہنماؤں نے کہا کہ ماں بہن کا گوشت کھانے والے چوہدری عبدالمجید نے 1985ء کے الیکشن میں پیپلز پا رٹی سے لا تعلقی کا خلاف نامہ جمع کروایا تھا۔انکی پارٹی دشمنی ریکارڈ کا حصہ ہے ۔کارکن دھرنے میں شرکت کرکے پارٹی اور کارکنوں کے خلاف کام کرنے والے وزیراعظم اور وزراء کو اپنی اوقات یاد دلائے گے۔

متعلقہ عنوان :