قومی کھیلوں کے مختلف ایونٹس میں میڈل حاصل کرنیوالے ریلوے کے کھلاڑیوں میں کیش ایوارڈ تقریب

پیر 13 جولائی 2015 13:56

قومی کھیلوں کے مختلف ایونٹس میں میڈل حاصل کرنیوالے ریلوے کے کھلاڑیوں ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جولائی۔2015ء)قومی کھیلوں کے مختلف ایونٹس میں میڈل حاصل کرنے والے پاکستان ریلوے کے مرد اور خواتین کھلاڑیوں کے اعزاز میں ریلوے اسٹیڈیم میں کیش ایوارڈ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمانِ خصوصی نائب صدر ریلوے سپورٹس بورڈ پروفیسر ڈاکٹر عبادت یار خان تھے۔ جنہوں نے کھلاڑیوں کی کار کردگی کو سراہا اور ان میں بڑی تعداد میں کیش ایوارڈ تقسیم کیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکرٹری جنرل ڈاکٹر آفتاب اقبال چوہدری، سپورٹس آفیسر راشد محمد بٹ، اکاؤنٹس آفیسر محمد اکرم اعوان، سید نجم السعید محمد ارشاد خان، حنا کنول، منظور علی عارف کوچز اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں پاکستان ریلوے کے عمران قریشی نے سلور میڈل حاصل کیا جو کہ کسی پاکستانی نے 18 سال کے بعد میڈل حاصل کیا ہے۔ ان کی شاندار کار کردگی پر پروفیسر ڈاکٹر فرحان عبادت یار خان نے انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان ریلوے کے کھلاڑیوں نے ہمیشہ ہی ریلوے کے ساتھ ساتھ پاکستان کا کھیلوں میں نام روشن کیا ہے بجا طور پر خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔