فرسٹ کلاس کرکٹر سلمان آغا کی والدہ قضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں

پیر 13 جولائی 2015 13:56

فرسٹ کلاس کرکٹر سلمان آغا کی والدہ قضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جولائی۔2015ء) فرسٹ کلاس کرکٹر اور اپالو کرکٹ کلب کے آل راؤنڈر کھلاڑی سلمان آغا کی والدہ ماجدہ قضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں (انا للہ وانا الیہ راجعون) جن کی نمازِ جنازہ ان کی رہائش گاہ یعقوب ہاسٹل برانڈ رتھ روڈ پر ادا کی گئی جس میں آئی سی سی ایوارڈ یافتہ کرکٹ آر گنائزر ملک سرور محمود ، کوچ یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب اختر ممتاز بٹ، سیکرٹری جنرل پاکستان سپورٹس میں ویلفیئرایسوسی ایشن منظور علی عارف ، کرکٹ آر گنائزر محمد ارشد، امتیاز تارڑ ، آغاز شمشیر علی اور علاقہ کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں مرحومہ کو بدھو آوا قبرستان جی ٹی روڈ پر سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپر دِ خاک کردیا گیا۔ ان کے ایصالِ ثواب کے لیے رسم قل 14 جولائی بروز منگل بمطابق 26 رمضان المبارک بعد از نمازِ عصر ان کی رہائشگاہ پر ادا کی جائے گی۔ شامل ہو کر ثوابِ دارین حاصل کریں۔

متعلقہ عنوان :