بیٹ مین کا کردار چیلنج سے کم نہیں‘ بین ایفلک

پیر 13 جولائی 2015 14:23

بیٹ مین کا کردار چیلنج سے کم نہیں‘ بین ایفلک

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جولائی۔2015ء) ہالی وڈ داکار بین ایفلک نے کہا ہے کہ بیٹ مین کا کردار ادا کرنا چیلنج سے کم نہیں‘ ماضی میں یہ کردار ادا کرنے والوں کے کام کی وجہ سے کچھ دباو کا شکار ہوں ۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے بین ایفلک نے کہا کہ اگر میں ان اداکاروں کے بارے میں زیادہ سوچوں جنہوں نے یہ کردار نبھایا ہے تو میں یہ کام کر نہیں سکتا۔ واضح رہے کہ بین ایفلک ”بیٹ مین ورسز سپرمین“ میں بیٹ مین کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ دو بار آسکر انعام یافتہ اداکار بین ایفلک سے قبل یہ کردار مائیکل کیٹن، وال کلمر، جارج کلونی اور کرسچیئن بیل ادا کر چکے ہیں۔