پاکستان میں جس قدر خوبصورت مقامات ہیں پوری دنیا میں اس کی کوئی نظیر نہیں ملتی‘ افتخار ٹھاکر

پیر 13 جولائی 2015 14:27

پاکستان میں جس قدر خوبصورت مقامات ہیں پوری دنیا میں اس کی کوئی نظیر ..

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جولائی۔2015ء ) سینئر اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ شمالی علاقہ جات اور آزاد کشمیر کے خوبصورت مقامات کو دیکھ کر یہ گمان ہوتا ہے جیسے خدا نے زمین پر جنت کا کوئی ٹکر اتار دیا ہو ،پاکستان میں جس قدر خوبصورت مقامات ہیں پوری دنیا میں اس کی کوئی نظیر نہیں ملتی ،ایک دہائی کے بعد فیملی کے ہمراہ تفریحی مقامات پر جانے کا اتفاق ہوا ہے جو زندگی کا یادگار سفر ہے ۔

” اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جولائی۔2015ء “ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے افتخار ٹھا کر نے کہا کہ پاکستان سے تعلق رکھنے والے لوگ تفریحی کے لئے بیرون ممالک جانے کو ترجیح دیتے ہیں لیکن اپنے حالیہ سفر کے بعد میں برملا یہ کہہ سکتا ہوں کہ اگر وہ اپنے ملک کے کونے کونے میں پھیلی خوبصورتی کو اندر کی آنکھ سے دیکھ لیں تووہ شاید کبھی دوبارہ بیرون ملک کا سفر نہ کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں آزاد کشمیر میں آخری چیک پوسٹ تک گیا ہوں اوراس دوران راستے میں 15پوائنٹس آتے ہیں جہاں اپنے فوجی جوانوں کے چہروں پر مسکراہٹ لانے کیلئے تفریحی آئٹم پیش کر کے ان کو ہنسا ہنسا کر لوٹ پو ٹ کیا ۔اانہوں نے کہاکہ پاک فوج کے جوانوں کو مشکل مقامات پر اپنے ملک کی حفاظت کیلئے ذمہ داریاں ادا کرتے دیکھ کر میر ے دل میں پاک فوج کی عزت و احترام میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :