آج کے دور میں ویڈیو بنا نا مشکل ہوگیا ہے ،کوئی بھی قابل اعتماد ریلیزنگ کمپنی موجود نہیں ‘ ملکو

پیر 13 جولائی 2015 14:27

آج کے دور میں ویڈیو بنا نا مشکل ہوگیا ہے ،کوئی بھی قابل اعتماد ریلیزنگ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جولائی۔2015ء )نامو رگلوکار ملکو نے کہا ہے کہ آج کے دور میں ویڈیو بنا نا مشکل ہوگیا ہے ،کوئی بھی قابل اعتماد ریلیزنگ کمپنی موجود نہیں اور اوپر سے کوئی بھی ٹی وی چینل ویڈیو البم ریلیز نہیں کرتا۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ملکو نے کہا کہ ہمیں دنیا میں پاکستان کو آگے لے جانا ہے تو ہمیں اپنی ثقافت کو پروموٹ کرنا ہوگا ۔

(جاری ہے)

آج بھارتی ثقافت نے پاکستان کو اپنے شکنجے میں لے لیا ہے جس سے چھٹکارا نا گزیر ہے لیکن بد قسمتی سے حکومتی اور نجی سطح پر کوئی بھی بھارتی ثقافتی یلغار کو روکنے کیلئے عملی قدم نہیں اٹھارہا ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا اس معاملے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے مگر اس نے بھی آنکھیں بند کررکھی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اخبارات کے شوبز صفحات پاکستان کی بجائے بھارتی اداکاروں کی تصویروں اور خبروں سے بھرے ہوتے ہیں ۔