سوناکشی سنہا کے ٹوئٹر پر مداحوں کی تعداد 50 لاکھ ہوگئی

پیر 13 جولائی 2015 14:34

سوناکشی سنہا کے ٹوئٹر پر مداحوں کی تعداد 50 لاکھ ہوگئی

ممبئی ۔13جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جولائی۔2015ء) بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کے ٹوئٹر پر مداحوں کی تعداد 50لاکھ ہوگئی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کے سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مداحوں کی تعداد 50لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

بالی وڈ اداکارہ نے ٹوئٹر پر اپنے جاری پیغام میں اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور بے حد خوشی کا اظہار کیا۔ اداکارہ نے مداحوں کیلئے اپنی نئی سیلفی بھی جاری کی ۔ اداکارہ سوناکشی سنہا کی وجہ شہرت فلم ” دبنگ “ بنی جس میں ان کے مد مقابل ہیرو سلمان خان تھے ۔