لیجنڈری بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر برطانوی گاؤں کے دورے کے دوران بس مس کر گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 13 جولائی 2015 14:37

لیجنڈری بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر برطانوی گاؤں کے دورے کے دوران بس مس ..

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13جولائی۔2015ء) عام طور پر نئے ملک جانے والے سیاح راستہ بھولنے سے بھٹک جاتے ہیں اور ایسا ہی ایک واقعہ سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے ساتھ پیش آیا جو بس چھوٹنے کے باعث برطانیہ کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں پھنس کر رہ گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 42سالہ سچن ٹنڈولکر جمعرات کو ومبلڈن اوپن کے سیمی فائنلز دیکھنے کے بعد آکسفورڈشائرکاؤنٹی کے چھوٹے سے گاؤں ہیسلی کے سفر پر جمعے کے روز پہنچے تھے تاہم جب انہوں نے واپسی کا فیصلہ کیا تو تب تک آخری بس بھی نکل گئی تھی جس کے بعد لیجنڈری بلے باز 511نفوس کے گاؤں میں پھنس کر رہ گئے۔

اس موقع پر انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اینے پیغام میں کہا کہ ”اس وقت ہیسلی، آکسفورڈ شائر میں موجود ہوں اور آخری بس بھی مس ہوگئی ہے،کیا کوئی مجھے لفٹ دے سکتا ہے؟“ ٹنڈولکر کے اس ٹویٹ نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی اور ان کے مداحوں نے طرح طرح کے تبصرے کیے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹنڈولکر نے اس گاؤں میں رکنے کا بھرپور مزہ اٹھایا اور اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔

یاد رہے کہ 42سالہ ٹنڈولکر نے 1989ء سے 2013ء کے دوران بھارت کی جانب سے 664انٹر نیشنل میچز میں 34357رنز سکور کر رکھے ہیں جس میں ریکارڈ 100سنچریاں بھی شامل ہیں۔

لیجنڈری بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر برطانوی گاؤں کے دورے کے دوران بس مس ..

متعلقہ عنوان :