ثانیہ مرزا کی ومبلڈن میں کامیابی پر شعیب ملک بھی خوشی سے سرشار

پیر 13 جولائی 2015 14:50

ثانیہ مرزا کی ومبلڈن میں کامیابی پر شعیب ملک بھی خوشی سے سرشار

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جولائی2015ء) ثانیہ مرزا کی ومبلڈن میں کامیابی پر شعیب ملک بھی خوشی سے سرشار ہیں۔ ثانیہ مرزا کو نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان سے بھی مبارکبادیں مل رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ومبلڈن ٹائٹل جیتنے پر ثانیہ مرزا کو پاکستانی اور بھارتی مداحوں کی جانب سے ہزاروں کی تعداد میں مبارک باد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔ سری لنکا میں قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ موجود شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کو مبارک باد دیتے ہوئے ٹویٹر پر ان کی تصویر شئیر کی اور لکھا "مجھے آپ پر فخر ہے، عزم، نظم و ضبط ، توجہ اور بڑے خوابوں سے ہی کھلاڑی بنتے ہیں"