اسلام آباد : زرداری اور میرا رشتہ قائد اور بھائی کا ہے، میرا نام لے کر آصف زرداری اور بلاول بھٹو میں لڑائی کروانے کی کوشش کی جا رہی ہے، رہنما پیپلز پارٹی تنویر زمانی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 13 جولائی 2015 15:47

اسلام آباد : زرداری اور میرا رشتہ قائد اور بھائی کا ہے، میرا نام لے کر ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 جولائی 2015 ء) : پیپلز پارٹی کی رہنما تنویر زمانی کا کہنا ہے کہ آصف زرداری سے میرا رشتہ قائد اور بھائی کا ہے. میرا نکاح تحسین جاوید صدیقی کے ساتھ ہوا ہے.

(جاری ہے)

آصف زرداری اور بلاول میں لڑائی کروانے کے لیے میرا نام استعمال کیا جا رہا ہے. ڈاکٹر تنویر زمانی کا کہنا تھا کہ سجاول زرداری نام کے کسی شخص کو نہیں جانتی. میں جمہوریت کا حسن اپنے حسن سے دوبالا کرنے نہیں آئی. انہوں نے کہا کہ میں لاہور اور لیاری سے الیکشن میں حصہ لوں گی.