بھارتی کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ میں کرپشن ثابت ہونے پر کرکٹر ہیکن شاہ کو معطل کردیا

پیر 13 جولائی 2015 16:10

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ میں کرپشن ثابت ہونے پر کرکٹر ہیکن ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جولائی۔2015ء) بھارتی ڈومیسٹک کرکٹر ہیکن شاہ کو کھیل میں کرپشن کے الزامات پر معطل کر دیا گیا، بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق ہیکن شاہ نے ڈومیسٹک میچ میں فکسنگ کے لئے ایک کھلاڑی سے رابطہ کیا تھا۔ ممبئی سے تعلق رکھنے والے ہیکن شاہ نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں میچ فکسنگ کے کیلئے ایک دوسری ٹیم کے کھلاڑی سے رابطہ کیا۔

اس کھلاڑی نے اپنی فرنچائز کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا، فرنچائز نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا اور بھارتی بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ نے انکوائری کرتے ہوئے ہیکن شاہ کو معطل کرنے کی سفارش کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی بورڈ نے اس کرکٹر کا نام ظاہر نہیں کیا جس سے میچ فکسنگ کے لئے رابطہ کیا گیا تھا تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق وہ کھلاڑی پراوین تامبے ہیں جو انڈین پریمیئر لیگ کا بھی حصہ ہیں۔

ان سے یہ رابطہ آئی پی ایل کا نیا سیزن شروع ہونے سے قبل ہی کیا گیا تھا۔ ہیکن شاہ کا معاملہ اب انضباطی کمیٹی کو بھجوا دیا گیا ہے۔ کمیٹی میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین جگ موہن ڈالمیا خود بھی شامل ہیں۔ کمیٹی ہیکن شاہ پر پابندی کی سزا کا فیصلہ کرے گی۔ ہیکن شاہ ان دنوں انگلینڈ میں ہیں جہاں وہ لنکا شائر کاوٴنٹی کی بی ڈویڑن ٹیم کی طرف سے لبریزڈیل کرکٹ لیگ میں حصہ لے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :