کراچی : منگھو پیر میں پولیس کی کارروائی، علامہ عباس کمیلی کے بیٹے کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 13 جولائی 2015 16:48

کراچی : منگھو پیر میں پولیس کی کارروائی، علامہ عباس کمیلی کے بیٹے کے ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 جولائی 2015 ء) : منگھو پیر میں پولیس نے کارروائی کرتے پوئے ایک ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا .

(جاری ہے)

ایڈشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ملزم کا تعلق ایک 5 رکنی گروہ سے ہے جس میں سے 3 دہشت گردوں کو پہلے ہی گرفتار کیاجا چکا ہے. غلام قادر تھیبو نے بتایا کہ گرفتار ٹارگٹ کلر ناصر دھوبی نے دوران تفتیش علامہ عباس کمیلی کے بیٹے سمیت دیگر 25 افراد کے قتل میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے. پولیس کے مطابق ناصر دھوبی عرف بی بی سی کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے. ملزم کو مقابلے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے.

متعلقہ عنوان :