ومبلڈن فتح: کیا ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کا مبارک باد کا ٹویٹ نظر انداز کردیا

پیر 13 جولائی 2015 17:07

ومبلڈن فتح: کیا ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کا مبارک باد کا ٹویٹ نظر انداز ..

پاکستان کرکٹ اسٹار شعیب ملک نے اپنی بھارتی نژاد اہلیہ ثانیہ مرزا کو مارٹینا ہنگیس کی ومبلڈن ٹائٹل میں شاندار فتح پر مبارک باد دی ہے۔ شعیب ملک نے اپنے ٹویٹر پیغحام میں کہا کہ انہوں ثانیہ پر فخر ہے وہ ایک زبردست نظم وضبط کا مظاہرہ کرنے والی بلند خیال ایتھیلیٹ ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایک دلچسپ بات جو کہ نوٹ کی گئی وہ یہ ہے کہ ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کے ٹویٹ کا جواب نہیں دیا، جبکہ انہوں نے بھارتی صدر پرناب مکر جی اوروزیراعظم نریندر مودی کے ٹویٹس کو ری ٹویٹ کیا ہے۔ کیا ثانیہ مرزا شعیب ملک کے مبارک باد کے ٹویٹ کو واقعی جان بوجھ کر نظرانداز کررہی ہیں اس کا جواب تو وہ خود ہی دے سکتی ہیں۔