Live Updates

ڈی جے بٹ پر بنی گالہ کے دروازے بند ،6گھنٹے تک فیملی کے ہمراہ عمران خان سے ملاقات کیلئے انتظار میں کھڑے رہے

لین دین کے معاملے پر عمران خان کی ہر بات ماننے کیلئے تیار ہوں، صرف مجھے ان سے ملوادیا جائے،ڈی جے بٹ

پیر 13 جولائی 2015 22:15

ڈی جے بٹ پر بنی گالہ کے دروازے بند ،6گھنٹے تک فیملی کے ہمراہ عمران خان ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جولائی۔2015ء) ڈی جے بٹ پر بنی گالہ کے دروازے بند ہو گئے، عمران خان سے ملاقات کیلئے ترس گئے، کسی نے انصاف ہاؤس کے گیٹ سے اندر نہیں جانے دیا۔

(جاری ہے)

پیر کو ڈی جے بٹ عمران خان سے ملاقات کیلئے اپنی فیملی کے ہمراہ انصاف ہاؤس بنی گالہ پہنچے تو کسی نے بھی انہیں ملاقات کیلئے آگے نہیں بڑھنے دیا، ڈی جے بٹ مسلسل 6گھنٹے تک عمران خان کے گھر کے باہر کھڑے رہے لیکن نے بھی اندر نہیں جانے دیا۔ ڈی جے بٹ نے کہا کہ میں لین دین کے معاملے پر عمران خان کی ہر بات ماننے کیلئے تیار ہوں صرف مجھے ان سے ملوادیا جائے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :