اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کا الطاف حسین کی ایک اور نفرت انگیز تقریر کی تحقیقات کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی پیر 13 جولائی 2015 22:36

اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کا الطاف حسین کی ایک اور نفرت انگیز تقریر کی تحقیقات ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 جولائی 2015 ء) اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے الطاف حسین کی ایک اور نفرت انگیز تقریر کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کی جانب سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی ایک اور نفرت انگیز تقریر کی باقائدہ تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ الطاف حسین کی 11 مارچ 2015 میں پاکستان میں کی گئی تقریر کی تحقیقات کی جائے گی۔ اس حوالے سے اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس نے تصدیق کردی ہے جبکہ ان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات مکمل کرکے اس کیس کو کراوَن پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا۔