پین امریکن گیمز: وینزویلا کی ایک ویٹ لفٹر وزن اٹھانے کی کوشش میں بیہوش

پیر 13 جولائی 2015 22:43

پین امریکن گیمز: وینزویلا کی ایک ویٹ لفٹر وزن اٹھانے کی کوشش میں بیہوش

ٹورنٹو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جولائی۔2015ء) پین امریکن گیمز میں وینزویلا کی ایک ویٹ لفٹر وزن اٹھانے کی کوشش میں بیہوش ہو گئی تاہم کچھ دیر بعد اس نے مقابلے میں دوبارہ شرکت کی اور سلور میڈل بھی جیت لیا۔ وینزویلا کی 20 سالہ جینیسز روڈریگز 53 کلوگرام کیٹگری میں شریک ہوئیں۔ انہوں نے سنیچ مقابلے میں حصہ لیا 88، 90 اور 92 کلوگرام وزن کامیابی سے اٹھا لئے۔

(جاری ہے)

اس کے بعد کلین اینڈ جرک کی باری آئی، انہوں نے 106 کلوگرام وزن اٹھانے کی کوشش کی لیکن ایک دم بیہوش ہوئیں اور گر گئیں، ویٹ ان کے پیچھے گری، اس لئے انہیں کوئی چوٹ نہیں آئی۔ چند لمحوں بعد جینیسیز ہوش میں آ گئیں اور انہوں نے دوسری اٹیمپٹ میں کامیابی سے 106 کلو وزن اٹھا لی۔ تیسری اٹیمپٹ میں انہوں نے کامیابی سے 109 کلوگرام وزن بھی اٹھا لیا اور مقابلے میں دوسرے نمبر پر آ کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ کھلاڑیوں کا اچانک بہت زیادہ زور لگانے سے بیہوش ہو جانا غیر معمولی واقعہ نہیں ہے، اگرچہ اس طرح کے کیسز کم ہی سامنے آتے ہیں لیکن ایک دم پوری توانائی لگا دینے سے دماغ میں آکسیجن کی کمی ہو جاتی ہے اور چند لمحے کیلئے انسان بیہوش ہو جاتا ہے۔ `