ترکی، یونانی جزیرے جانے کی کوشش کرنیوالے پاکستانیوں سمیت 150 تارکین وطن گرفتار

منگل 14 جولائی 2015 11:04

ترکی، یونانی جزیرے جانے کی کوشش کرنیوالے پاکستانیوں سمیت 150 تارکین ..

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جولائی۔2015ء) ترک کوسٹ گارڈز نے ملک کے مغربی ساحل سے یونانی جزیرے لسبوس جانے کی کوشش کرنیوالے 150 تارکین وطن گرفتار کرلئے۔

(جاری ہے)

سرکاری میڈیا کے مطابق حکام نے خفیہ اطلاع ملنے پر مغربی صوبے کناکیلے کے علاقے ایویکک سے روانہ ہونیوالے پاکستان، افغانستان اور شام کے 101 تارکین وطن کو روک لیا۔ زیر حراس لئے جانیوالے تارکین وطن کو بعد ازاں جلا وطن کر دیا جائیگا۔دوسری جانب، پیر کو ترک کوسٹ گارڈز نے ایوالک سے لسبوس جانے کی کوشش کرنے والے مزید 48 تارکین وطن کو پکڑ لیا۔گرفتار تارکین وطن میں یمن، شام، افغانستان، میانمار اور اریٹیریا سے خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :