گلوکارہ حمیرا ارشد کی سوشل میڈیا پر دھمکی کام کر گئی

منگل 14 جولائی 2015 12:04

گلوکارہ حمیرا ارشد کی سوشل میڈیا پر دھمکی کام کر گئی

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جولائی۔2015ء) گلوکارہ حمیرا ارشد کی سوشل میڈیا پر دھمکی کام کر گئی ، ان کی پوسٹ کو ایک ہی دن میں ہزاروں لائیکس اور کمنٹس ملے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گلوکارہ حمیرا ارشد نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام دیا تھا کہ جن لوگوں کو میں نہیں جانتی اور جو دوست میری پوسٹ کو لائیک اور اس پر کمنٹس نہیں دیتے ان کو میں اپنی فیس بک سے ان فرینڈ کر رہی ہوں ۔ اس پیغام کے بعد حمیرا ارشد کے پوسٹ پر ایک ہی دن میں 5ہزار سے زیادہ لائیکس کمنٹس ملے ۔ اس دھمکی کے بعد گلوکارہ حمیرا ارشد کی تمام پوسٹ پر بھی لائیکس اور کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے ۔