ایف بی آر نے سگریٹ کی فی ڈبی پر7.96 فیصد ٹیکس کا اضافہ کردیا

منگل 14 جولائی 2015 12:17

ایف بی آر نے سگریٹ کی فی ڈبی پر7.96 فیصد ٹیکس کا اضافہ کردیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جولائی۔2015ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سگریٹ کی فی ڈبی پر 7.96 فیصد ٹیکس کا اضافہ کردیا ۔تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے سگریٹ کی فی ڈبی پر ٹیکسز میں اضافہ کردیا ہے جس کے تحت 20 سگریٹ کی ڈبی کے پیک پر 7.96 فیصد تک کا اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ ٹوبیکو انڈسٹری سے سالانہ ریونیو کے اہداف میں بھی مزید 25 ارب کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایف بی آر کی دستاویزات کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران 54روپے 12پیسے سے کم 20سگریٹ کے پیک پر 21.70پیسے ٹیکس عائد کیا گیا تھا۔ اب رواں مالی سال کے دوران لوئر سگریٹ کے پیکٹ پر ٹیکس میں 4.7فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔ایف بی آر کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران ٹوبیکو انڈسڑی سے 102ارب روپے کے ٹیکس ریونیو کے اہداف رکھے گئے تھے جو پورے ہوگئے۔ اب رواں مالی سال کے دوران 127کے ٹیکس ریونیو کے اہداف رکھے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :