شاہ رخ خان کی کامیاب فلموں میں سے ایک”دیوداس“ کو 13 سال مکمل

منگل 14 جولائی 2015 12:36

شاہ رخ خان کی کامیاب فلموں میں سے ایک”دیوداس“ کو 13 سال مکمل

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جولائی۔2015ء)بالی ووڈ بادشاہ شاہ رخ خان کی کامیاب فلموں میں سے ایک”دیوداس“ کو 13 سال مکمل ہوگئے جس کے بعد شاہ رخ خان نے فلم کے مقبول ڈائلاگ پر پہلی ڈب میش ویڈیو بھی بنائی۔

(جاری ہے)

ہندوستانی کامیاب اداکار کے ایل سائیگل اور دلیپ کمار نے بھی دیوداس کے نام سے بننے والی دو فلموں میں اداکاری کی تھی جس کے بعد شاہ رخ خان نے اس فلم کو ایک نئی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم کو 13 سال مکمل ہونے کے بعد شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پر فلم ساز سمیت تمام اداکاروں اور پرستاروں کا شکریہ بھی ادا کیا۔شاہ رخ خان نے اب تک کی تینوں دیوداس کا ایک مانٹاج بنا کر بھی شئیر کیا۔سنجے لیلا بھنسالی کی فلم جولائی 2002 میں ریلیز کی گئی تھی اور اپنے وقت کی کامیاب فلموں میں سے ایک تھی جس میں بالی ووڈ کے بڑے بڑے اداکاروں نے کام کیا تھا۔