آئی پی ایل کرپشن سکینڈل ، دو بڑی ٹیموں پر پابندی لگائے جانے کا امکان

منگل 14 جولائی 2015 13:15

آئی پی ایل کرپشن سکینڈل ، دو بڑی ٹیموں پر پابندی لگائے جانے کا امکان

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جولائی۔2015ء) ہندوستانی سپریم کورٹ کی جانب سے انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) میں کرپشن اسکینڈل دو بڑی ٹیموں پر پابندی لگائے جانے کا امکان ہے۔ آئی پی ایل میں چنئی سپر کنگز اور راجستھان رائلز کے حکام پکے کرپشن اور جوئے میں ملوث ہونے کے الزامات ثابت ہو چکے ہیں اور اب تحقیقات کے کے بعد ان دونوں ٹیموں پر پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ اس مقدمے کی تحقیقات کے دوران آئی سی سی کے سربراہ سری نواسن کو بھی کافی بدنامی کا سامنا کرنا پڑا اور فیصلہ ان کے مستقبل پر بھی گہرے اثرات مرتب کر سکتا ہے۔ماضی کی آئی پی ایل ان دونوں ٹیموں پر پابندی کی صورت میں آٹھ ٹیموں کے اس ٹورنامنٹ پر گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں اور ماہرین کا کہنا ہے کہ راجندر مال لودھا کی زیر سربراہی قائم تین رکنی پینل ان پر بھاری جرمانہ عائد کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

2013 کے آئی پی ایل سیزن کے دوران چنئی کے مالک گروناتھ میاپن اور راجستھان رائلز کے مشترکہ مالک راج کندرا کے جوئے میں ملوث ہونے کے الزامات ثابت ہوئے تھے جس کے بعد رواں سال جنوری میں اس معاملے کے فیصلے کے لیے لودھا کو پینل کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔عدالت نے گروناتھ میاپن کے اس دعوے کو مسترد کردیا تھا کہ وہ صرف ٹیم کے ساتھ شائق کی حیثیت سے موجود تھے جبکہ ان کے سسر سری نواسن کو بھی ہندوستانی کرکٹ بورڈ میں کوئی بھی عہدہ دینے پر پابندی عائد کر دی تھی جہاں وہ 2011 سے 2014 تک تین سال تک بورڈ کے سربراہ رہ چکے ہیں۔