پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ کل پالی کیلے میں کھیلا جائے گا

منگل 14 جولائی 2015 13:27

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ کل پالی کیلے میں کھیلا ..

پالی کیلے(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جولائی۔2015ء)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ بدھ کے روز پالی کیلے میں کھیلا جائے گا۔میچ کی تیاری کے لئے پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں بھرپور پریکٹس میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

ون ڈے کی تیاری کیلئے قومی شاہینوں نے پالی کیلے میں بھرپور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، سری لنکا کیخلاف دوسرا ون ڈے،گرین شرٹس لنکن ٹائیگرزکو پچھاڑنے کی تیاری میں مصرو ف، گرین شرٹس نے پالی کیلے میں دوسرے ون ڈے کیلئے جم کرتیاری کی، کوچز کی نگرانی میں بیٹنگ، باؤبنگ اورفیلڈنگ کی مشقیں کی گئیں امکان ہے کہ پہلا میچ جیتنے والی پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

محمد حفیظ کی بائیومیکنسکس رپورٹ ابھی تک نہیں آئی ہے۔اس لئے رپورٹ آنے تک حفیظ میچ میں بولنگ کراسکیں گے۔کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم پہلا میچ جیت کر ردہم میں آگئی ہے اور پوری کوشش ہے کہ سیریز جیت کر چیمینز ٹرافی کیلئے راہ ہموار کرلیں دوسرا میچ جیت کرسیریزمیں برتری کومزید مستحکم کرنے کیلئے پرامید ہیں، پاکستان کوچیمپپئینزٹرافی تک رسائی کیلئے سری لنکا کیخلاف سیریزمیں لازمی فتح درکارہے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔