آئی سی سی کے دوسرے بڑے ٹورنامنٹ چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے سات ٹیموں کا فیصلہ ہو گیا

منگل 14 جولائی 2015 13:31

آئی سی سی کے دوسرے بڑے ٹورنامنٹ چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے سات ٹیموں ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جولائی۔2015ء)آئی سی سی کے دوسرے بڑے ٹورنامنٹ چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے سات ٹیموں کا فیصلہ ہو گیا۔ ٹورنامنٹ کی آٹھویں اور آخری ٹیم کیلئے پاکستان اور ویسٹ کے درمیان مقابلہ سخت ہو گیا۔بنگلہ دیش کا چیمپئنز ٹرافی کیلئے کوالیفائی کرنا پاکستان اور ویسٹ انڈیز کیلئے امتحان بن گیا، اب گرین شرٹس یا کالی آندھی دونوں میں سے کسی ایک کی چھٹی ہو گی۔

(جاری ہے)

اگر پاکستان نے سری لنکا کو جاری ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کر لیا تو چیمپئنز ٹرافی میں کوالیفائی کرنے کیلئے ویسٹ انڈیز کا پتہ کٹ جائے گا، لیکن اگر پاکستان 5 میچز کی سیریز میں سری لنکا سے 2 ون ڈے میچ بھی ہار گیا تو اس کا فائدہ ویسٹ انڈیز کو پہنچ سکتا ہے۔ گرین شرٹس کو اگر ون ڈے سیریز میں شکست ہوتی ہے تو چیمپئنز ٹرافی کھیلنا ہی بڑا چیلنج ہو گا۔پاک سری لنکا ون ڈے سیریز سے بات نہ بنی تو چیمپئنز ٹرافی کیلئے آخری ٹیم کا فیصلہ زمبابوے میں ہونے والے سہ ملکی ٹورنامنٹ سے ہو گا جس میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں بھی شرکت کریں گی۔