ڈیوس کپ ٹائی ٹینس میں پاکستان نے انڈونیشیا کے خلاف 1-0کی برتری حاصل کر لی

منگل 14 جولائی 2015 13:35

ڈیوس کپ ٹائی ٹینس میں پاکستان نے انڈونیشیا کے خلاف 1-0کی برتری حاصل کر ..

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جولائی۔2015ء) ڈیوس کپ ٹائی ٹینس میں پاکستان نے انڈونیشیا کے خلاف 1-0کی برتری حاصل کر لی ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق ڈیوس کپ ٹائی ٹینس سیمی فائنل کے پہلے سنگلز مقابلے میں پاکستان کے عقیل خان نے انڈونیشیا کے ہری آدیتیا ہری سونگ کو شکست سے دوچار کیا،35سالہ عقیل خان کی جیت کا سکور 6-2،3-6،7-5اور 6-0رہا۔

(جاری ہے)

ڈیوس کپ ٹائی کا دوسرا سنگل مقابلہ کچھ دیر بعد پاکستان کے سامر افتخار اور انڈونیشیا کے ڈیوڈ سوسانتو کے مابین کھیلا جائے گا۔