گھوٹکی ،ڈہرکی میں برف کے کارخانے کی چھت گرنے سے نوجوان ہلاک، 4 افراد زخمی

منگل 14 جولائی 2015 13:39

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جولائی۔2015ء) گھوٹکی کی تحصیل ڈہرکی کے قریب برف کے کارخانے کی چھت گرنے سے نوجوان جاں بحق اور 4افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

حادثہ ڈہرکی میں جونگ روڈ پر پیش آیا جہاں ایک زیر تعمیر برف کے کارخانے کی چھت گرنے کے نتیجے میں 17 سالہ نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیاجبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو قریبی ہسپتال میں طبی امداد دیکر فارغ کردیا گیا ہے۔پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :