شاہکوٹ؛فٹ بال میچ کے تنازع پر نوجوان قتل

منگل 14 جولائی 2015 14:06

شاہکوٹ؛فٹ بال میچ کے تنازع پر نوجوان قتل

شاہکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جولائی۔2015ء)شاہکوٹ میں فٹ بال میچ کے تنازع پر ملزم نے فائر نگ کر کے نوجوان کزن کو قتل کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گاوٴں کوٹلہ کاہلواں میں فٹ بال میچ کے جھگڑے کے تنازع پر ملزم احسن جٹ نے اپنے ماموں زاد کزن سیکنڈ ائیر کے طالبعلم مقامی فٹبال ٹیم کے کپتان مدثر بشیر کو اسکے گھر کے باہر پسٹل سے برسٹ مار کر قتل کر کے موقع سے فرار ہو گیا۔