پچاس سال کی ہونے کے حوالے سے سخت خوفزدہ تھی ، سلمیٰ ہائیک

منگل 14 جولائی 2015 14:41

پچاس سال کی ہونے کے حوالے سے سخت خوفزدہ تھی ، سلمیٰ ہائیک

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جولائی۔2015ء) ہالی وڈ اداکارہ سلمی ہائیک نے کہا ہے کہ پچاس سال کی ہونے کے حوالے سے خوفزدہ تھی اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ماضی میں جب میں سوچتی تھی کہ جب میں پچاس کی ہو جاؤں گی تو میری لک کیسی ہو گی اور میں سخت خوفزدہ ہو جاتی تھی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں سوچتی تھی کہ بالکل بوڑھی لگوں گی تاہم اب پتہ چلا کہ ایسا ہر گز نہیں بلکہ میں ابھی بھی گریس فل لگ رہ ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کو ہمیشہ یہ احساس دلایا جاتا کہ پچاس کے بعد ایسا ہی ہے جیسا آپ چوٹی سے گر کر نیچے پہنچ جاؤں گی ۔ مطلب یہ کہ آپ بالکل بورڈی ہو جاؤ گی ۔ حالانکہ ایسا ہر گز نہیں ہے انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ وہ پچاس سال کے بعد خواتین ہر لحاظ سے آزاد ہو جاتی ہیں اور وہ بھرپور ذہنی سکون کے ساتھ زندگی انجوائے کر سکتی ہیں ۔