مائیکرو سافٹ کارپوریشن کا 29 جولائی سے ونڈوز 10 متعارف کرانے کا اعلان

منگل 14 جولائی 2015 14:52

مائیکرو سافٹ کارپوریشن کا 29 جولائی سے ونڈوز 10 متعارف کرانے کا اعلان

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جولائی۔2015ء)مائیکرو سافٹ کارپوریشن نے 29 جولائی سے ونڈوز 10 متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔ونڈوز کے کارپوریٹ نائب صدر یوسف مہدی نے ایک بیان میں کہا کہ یہ نیا آپریٹنگ نظام رفتار میں تیز تر، سیکیورٹی کے لحاظ سے بہتر اور موزون ترین نظام ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ یہ استعمال میں سہل اور خودکار طور پر اپ ٹو ڈیٹ ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔