عام آدمی پارٹی دیوالیہ ہو گئی

منگل 14 جولائی 2015 15:51

عام آدمی پارٹی دیوالیہ ہو گئی

نئی دہلی ۔ 14 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جولائی۔2015ء) بھارتی سیاست میں کھلبلی مچانے والی عام آدمی پارٹی دیوالیہ ہو گئی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق نئی دہلی میں حکومت قائم کرنے کے باوجود عام آدمی پارٹی مالی طور پر دیوالیہ ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

پارٹی کی سربراہ آروند کیجروال نے میڈیا کو بتایا کہ جب سے ریاست میں پارٹی برسراقتدار آئی ہے اس وقت سے فنڈز دینے کے رجحان میں کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے اپنے حامیوں سے فنڈز کی فراہمی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پارٹی چلانے کیلئے فنڈز کی ضرورت ہے کیونکہ سارے معاملات ورکرز کی طرف سے جمع فنڈز کے ذریعہ چلائے جاتے ہیں۔