ورلڈ انڈر 21 چیمپئن شپ میں جونیئر ٹیم کی عدم شرکت کی وجہ رومانیہ سے دعوت نامہ دیر سے ملنا ہے ، سیکرٹری پاکستان بلیرڈز اینڈ سنوکر فیڈریشن منور حسین

منگل 14 جولائی 2015 15:58

ورلڈ انڈر 21 چیمپئن شپ میں جونیئر ٹیم کی عدم شرکت کی وجہ رومانیہ سے دعوت ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جولائی۔2015ء) پاکستان بلیرڈز اینڈ سنوکر فیڈریشن کے سیکرٹری منور حسین شیخ نے کہا ہے کہ 17 جولائی سے رومانیہ میں شروع ہونے والی ورلڈ انڈر 21 چیمپئن شپ میں پاکستان کی قومی جونیئر ٹیم کی شرکت نہ کرنے کی وجہ رومانیہ سے دعوت نامہ کا دیر سے ملنا ہے جس کی وجہ سے ویزے مقررہ وقت پر نہیں لگ سکے ۔ منگل کو اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

14 جولائی۔2015ء سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ورلڈ انڈر 21 چیمپین شپ میں شرکت کے لئے پاکستان کو دعوت نامہ بہت دیر سے ملا جبکہ 15 جولائی کو قومی جونیئر ٹیم نے پاکستان سے رومانیہ کے لئے روانہ ہونا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ دعوت نامہ ملنے کے بعد کاغذات رومانیہ کے کراچی کونسل خانے میں جمع کروائے گئے ہیں جس میں پروسیسنگ کے لئے بھی وقت درکار ہوتا ہے اس لئے کھلاڑیوں اور دیگر آفیشل ویزے وقت مقرر پر نہیں لگ سکے انہوں نے کہا کہ ہماری قومی جونیئر ٹیم کی تیاریاں مکمل تھیں اور اس سلسلے میں اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس میں تربیتی کیمپ بھی لگایا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

منور حسین نے کاہ کہ رومانیہ میں 17 جولائی سے شروع ہونے والی ورلڈ انڈر 21 چیمپیئن شپ میں شرکت کے لئے ٹیم نے انٹریز کافی پہلے کر دی تھیں مگر وہاں سے پاکستان کو چیمپیئن شپ میں شرکت کا دعوت نامہ بہت دیر سے بھیجا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ دعوت نامہ موصول ہونے کے بعد رومانیہ کے کراچی کونسل خانے میں کاغذات جمع کروائے تھے مگر ابھی تک قومی جونیئر ٹیم کے ویزے نہ لگ سکے ۔

اس لئے قومی جونیئر ٹیم رومانیہ میں 17 جولائی سے شروع ہونے والے ورلڈ جونیئر سنوکر چیمپیئن شپ میں شرکت نہں کرے گی۔ایک سوال کا جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان بلیرڈز اینڈ سنوکر فیڈریشن کی طرف سے کسی قسم کی کوتائی اور سستی نہیں کی گئی اور نہ ہی اس کی ذمہ داری فیڈریشن پر عائد ہوتی ہے کیونکہ کے فیڈریشن کی ورلڈ جونیئر چیمپیئن شپ میں شرکت کے لئے تیاریاں مکمل تھیں جو بدقسمتی سے دعوت نامہ دیر سے ملنے اور ویزے وقت مقررہ پر نہ لگنے سے قومی جونیئر ٹیم چیمپیئن شپ میں شرکت نہ کر سکی ۔