فنڈز کی کمی ، مناسب تیاری نہ ہونا شکست کا باعث بنا ، کپتان ہاکی ٹیم محمد عمران

منگل 14 جولائی 2015 16:08

فنڈز کی کمی ، مناسب تیاری نہ ہونا شکست کا باعث بنا ، کپتان ہاکی ٹیم محمد ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14جولائی۔2015ء) قومی ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عمران سمیت تین کھلاڑیوں نے تحقیقاتی کمیٹی کو بیان قلم بند کرا دیا ہے ۔ کھلاڑیوں نے فنڈز کی کمی ، مناسب تیاری نہ ہونے کو شکست کی وجہ قرار دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ ہاکی لیگ میں بری کارکردگی کی تحقیقات کرنے کے لیے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے قائم کی گئی تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس ہاکی سٹیڈیم لاہور میں ہوا ۔

(جاری ہے)

تین رکنی کمیٹی میں اولمپئن شاہد علی خان ، اولمپئن منصور احمد اور اخلاق احمد شامل تھے۔ کمیٹی نے قومی ہاکی کپتان، محمد عمران، عمران بٹ، وقاص شریف کا بیان قلم بند کرایا۔ کھلاڑیوں کے مطابق فنڈز اور تیاری کے لیے وقت کی کمی اور ذہنی دباؤ ایونٹ میں ہار کا سبب بنا ۔ تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے بدھ کی صبح 11 بجے مزید 4 کھلاڑیوں شفقت رسول ، عرفان سینئر، رضوان سینئر اور توثیق احمد کو بیان قلم بند کروانے کے لیے طلب کر لیا ہے ۔