امریکا نے بھی ایران کے ساتھ معاہدے کا خیر مقدم کر دیا۔

اس معاہدے کے بعد ایران پر عائد تمام پابندیاں ختم ہو جائیں گی، امریکی صدر براک اوبامہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 14 جولائی 2015 16:15

امریکا نے بھی ایران کے ساتھ معاہدے کا خیر مقدم کر دیا۔

واشنگٹن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 جولائی 2015 ء) : ایارن کے جوہری معاہدے پر امریکا نے بھی اس معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے. امریکا کے صدر براک اوبامہ نے ایران کے جوہری معاہدے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے معاہدے کے بعد ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش نہیں کرے گا. اوبامہ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جوہری ہتھیاروں کا راستہ بند کر دیا گیا ہے.

(جاری ہے)

ایارن کے اس معاہدے کے بعد خطے میں امن قائم ہو گا، معاہدے پر اظہار خیال کرتے ہوئے براک اوبامہ کا کہنا تھا کہ ایران بھاری پانی کے ری ایکٹرز بھی تیار کرنے سے قاصر ہو گا، نہ ہی ایٹمی ہتھیاروں کے لیے مطلوبہ یورینیم بنائے گا. اور معاہدے کے بعد معائنہ کاروں کو ایران کے کسی بھی مشتبہ علاقے کی چیکنگ کی اجازت ہو گی . امریکی صدر کا کہنا تھا کہ معاہدے کے تحت ایران پر عائد تمام اقتصادی پابندیاں ختم کر دی جائیں گی تاہم معاہدہ توڑنے کی صورت میں پابندیوں کا اطلاق پھر سے کر دیا جائے گا.

متعلقہ عنوان :