وفاقی وزارت داخلہ نے محکمہ داخلہ سندھ سے الطاف حسین کے خلاف درج تمام مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں ، پرانے اور نئے مقدمات کا تفصیلی جائزہ لیاجائیگا ، وزارت قانون سے رائے لینے کے بعد ایم کیوایم کے قائد کے خلاف کارروائی کیلئے برطانیہ سے رابطہ کا فیصلہ کیا جائے گا

منگل 14 جولائی 2015 17:38

وفاقی وزارت داخلہ نے محکمہ داخلہ سندھ سے الطاف حسین کے خلاف درج تمام ..

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جولائی۔2015ء ) وفاقی وزارت داخلہ نے محکمہ داخلہ سندھ سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف درج تمام مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں ، الطاف حسین کے خلاف درج پرانے اور نئے کیسز کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد وزارت قانون سے رائے لی جائے گی ، وزارت قانون کی تجاویز کی روشنی میں الطاف حسین کے خلاف کارروائی کیلئے برطانیہ سے رابطہکا فیصلہ کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

منگل کو ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے محکمہ داخلہ سندھ سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف درج سابقہ اور نئے مقدمات کی تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے جبکہ انٹیلی جنس اداروں کو بھی ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف خفیہ رپورٹس ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ تمام رپورٹس اور مقدمات کا تفصیلی جائزہ لیا جاسکے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارت داخلہ پہلے مرحلے میں تمام مقدمات کا خود جائزہ لے گی جس کے بعد وزارت قانون سے مشاورت کی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق وزارت قانون کی مشاورت کے بعد الطاف حسین کے خلاف کارروائی کیلئے برطانیہ سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا تاکہ الطاف حسین کی طرف سے پاکستان مخالف بیانات اور سرگرمیوں کی روک تھام کو یقینی بنایا جاسکے