پاک فوج کے خلاف باتیں کرنیوالے سیاست دان غدار ہیں،حافظ محبوب

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 14 جولائی 2015 21:24

سکھر( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جولائی۔2015ء) سنی تحریک کے مرکزی رہنما و ریت ہلال کمیٹی کے رکن حافظ محبوب علی سہتو قادری نے کہا ہے کہ پاک فوج کے خلاف بات کرنے والے سیاست دان ملک و قوم کے غدار ہیں ایسے لوگوں کو پاکستان میں رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے سنی تحریک کے کارکن اسلام اور ملک پاکستان کی سربلندی کی خاطر اپنی جانیں تک قربان کرنے کو تیار ہیں انتشار پھیلانے والے سیاست دانوں کو چاہئیے کہ وہ خود تو اپنے منطقی انجام کو پہنچ چکے ہیں ابخدارا قوم پر رحم کریں ملک کوہر ادارہ قابل احترام ہے پاک فوج کے خلاف باتیں کرنے والے طالبان سے بھی بڑے طالبا ن ہیں جن کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کی جائے گی سنی تحریک نے ہمیشہ مسلح افواج کو ساتھ دیا ہے اور آج بھی ہر قسم کی قربانی دینے کوتیار ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی تحریک کے فلاحی ادارے اہلسنت خدمٹ کمیٹی (ٹرسٹ ) کی جانب سے مقامی ہال میں غریب, بیواؤں , مستحقین میں پنکھے , سلائی مشین , اور راشن تقسیم کرنیکی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی ڈاکٹر نصر اﷲ بلوچ , سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن ,اسسٹنٹ کمشنر سٹی ڈاکٹر وحید اصغر بھٹی , جے یو پی نورانی کے صاحبزادہ حامد محمود فیضی , جماعت اصلاح الفقراء کے اﷲ وسایو انڈھڑ , ڈاکٹر انیس الرحمن , غیاث الدین قادری, دیدار بلوچ , انجمن تاجران نشتر روڈ کے صدر عامر فاروقی , سنی تحریک ضلع سکھر کے کنونیئر خرم شہزاد , انورکمال بلوچ , وحید قادری , بلال سومرو , فہیم الدین شیخ ,سیاسی , سماجی رہنماؤں , صحافیوں , سنی تحریک کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی حافظ محبوب علی سہتو نے مزید کہا ہے کہ قائد سنی تحریک شہید سلیم قادری کی تعلیمات کے مطابق سربراہ سنی تحریک علامہ محمد بلال سلیم قادری کی ہدایت پر غریب , بیواؤں , بے سہار ا , مستحقین کی خدمت کا سلسلہ جاری و ساری ہے سکھر اور گرد نواح کے علاقوں میں سال 2001سے ضرورت مند گھرانوں میں راشن تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا اور الحمد اﷲ دکھی انسانیت کی خدمت جب تک سنی تحریک کا ایک کارکن بھی زندہ ہے مخیرحضرات کے تعاون سے نیکی کا یہ کام جاری رہے گا مخیر حضرات زیادہ سے زیادہ ہماری مدد کریں تاکہ نیکی اس کام کو مزید پھیلایا جاسکے راشن تقسیم کرنے کا مقصد ضرورت مند افراد کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنا ہے امسال ماہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں پہلے مرحلے میں روہڑی علی واہن دوسرے مرحلے میں سکھر اور تیسرے مرحلہ میں خیرپور میں راشن تقسیم کیا جارہا ہے اس سال راشن کے ساتھ سلائی مشین, پنکھے بھی دئیے جارہے ہیں تاکہ ہنر مند خواتین اپنے بچوں کی بہتر کفالیت کرسکیں سلائی مشن ضرورت مند خواتین کے لئے عید کا تحفہ ہیں تقریب سے پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے ڈاکٹر نصر اﷲ بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سنی تحریک کے کارکن غریب گھرانوں کی مدد کرکے دکھی انسانیت کی خدمت کررہے ہیں ان کا یہ جذبہ قابل ستائش ہے محبوب سہتو کی کاوشوں کی بدولت یہ پروگرام پچھلے کئی سالوں سے منعقد کیا جارہا ہے ہمار ا تعلق بھی غریب گھرانے سے اور ہمیں اس بات کا بخوبی احساس ہے کہ جن ضرورت مند افراد کو آج راشن مل رہا ہے وہ کسی نعمت سے کم نہیں ہے اس نیک کام کا جراء اﷲ تعالی ضرور دے گا ہمارے ساتھ ہمیشہ رہے گا سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن نے کہا کہ سنی تحریک غریب افراد کی مدد کرکے نیک کام سرانجام دے رہی ہے نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھکر حصہ لیناعبادت سے کم نہیں ہے عید کی خوشیوں میں ضرورت مندوں کا شامل کرنا قابل تحسین عمل ہے راشن تقسیم کرنے سے مہنگائی کے اس دور میں غریب گھرانوں کیک مشکلات میں کچھ کمی آئے گی امید ہے یہ مستقبل میں بھی سلسلہ جاری رہے گا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پانچ سو سے زائدمستحقین , بیواؤں , بے سہار ا , ضرورت مند گھرانوں میں راشن , سلائی مشین پنکھے تقسیم کئے گئے قبل ازاں سنی تحریک کے قائد سلیم قادری , عباس قادری دیگر شہدا ء کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور بارگاہ رسالت میں نعتوں کا نذرانہ پیش کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :