آل سندھ پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے اعزاز میں افطار

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 14 جولائی 2015 21:24

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جولائی۔2015ء) آل سکھر اسمال انڈسٹریز اینڈ کاٹیج کے رہنما و صدر نیو پند شاپ کیپر ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ ) سکھر کے صدر برکت علی سولنگی نے کہا ہے کہ تاجر برادری نے ہمیشہ ملک مفاد اور ملک کی ترقی کیلئے اپنا نمایاں کردار ادا کیا ہے صحت کے حوالے سے پیرا میڈیکل اسٹاف کی خدمات قابل ستائیش ہیں پیرا میڈیکل اسٹاف انسانیت کی خدمات کیلئے بھرپور کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل سندھ پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے مرکزی نائب صدرعبدالحمید سولنگی ، جی ایم سی میڈیکل اسٹاف کے ریاض احمد بھیو و دیگر کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پر دیئے گئے افطار ڈنر کے موقع پر کیا اس موقع پر آل سندھ پیپلز پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے مرکزی نائب صدر عبدالحمید سولنگی و دیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایسوسی ایشن پیرا میڈیکل اسٹاف کو درپیش مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے پیرا میڈیکل اسٹاف اپنے حقوق کیلئے جاری جدوجہد کیساتھ طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔

متعلقہ عنوان :