قائداعظم ٹرافی کا کوالیفائنگ راؤنڈ یکم اگست کی بجائے17ستمبر سے12اکتوبر تک ہوگا

منگل 14 جولائی 2015 21:55

قائداعظم ٹرافی کا کوالیفائنگ راؤنڈ یکم اگست کی بجائے17ستمبر سے12اکتوبر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 جولائی۔2015ء)پی سی بی کے زیر اہتمام فرسٹ کلاس قومی ایونٹ قائداعظم ٹرافی کا کوالیفائنگ راؤنڈ جو یکم اگست سے شروع ہونا تھا اب وہ یکم اگست کی بجائے17ستمبر سے12اکتوبر2015 تک ہوگا۔ اس راؤنڈ میں انٹر ڈیپارٹمنٹس کے 15میچ 17اکتوبر سے 14اکتوبر تک ہونگے۔ اس ایونٹ میں ہر ٹیم کی شمولیت کی آخری تاریخ پی سی بی ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز ڈیبارٹمنٹس کو 15اکتوبر2015 تک جمع کروانا ہوگی۔

کوالیفائر شیدول کو تبدیل کرنے کی وجہ ان 60کھلاڑیوں کو جو اس وقت انگلینڈ میں ہونیوالی انگلینڈ لیگ میں مصروفیت بھی ہیں ۔ اگر شیڈول کو تبدیل نہ کیا جاتا تو پھر کھلاڑیوں کو مالی نقصان بھی ہوتا اور ان کے محکمے کی طرف سے ان کی غیر حاضری کی وجہ سے بھی نقصان اٹھانا پڑتا ۔

(جاری ہے)

یہ بات چیئرمین پی سی بی کرکٹ کمیٹی شکیل احمد شیخ نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا مقصد 14محکموں کے کھلاڑی واپس آکر اپنے محکمے کی جانب سے ایونٹ میں حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ 6ڈیپارٹمنٹس اور8 ریجنل ٹیمیں قائداعظم ٹرافی2015-16 میں حصہ لینگی۔ آٹھ ریجنل ٹیموں کو دو پولوں میں تقسیم کیاگیا ہے جن میں اے پول میں کراچی ‘ فیصل آباد‘ ایبٹ آباد‘ فاٹا جبکہ بی پول میں لاہور‘ ملتان ‘ بہاولپور اور سیالکوٹ جبکہ 6محکموں کی ٹیموں کو سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلنا ہوگا۔ جس میں پی آئی اے ‘ زید ٹی بی ایل‘ کے آر ایل اور کے پی ٹی شامل ہیں۔ ہر پول کی ٹاپ ٹیم قائداعظم ٹرافی کیلئے کوالیفائی کریگی جبکہ دوٹاپ ٹٰمیں انٹر ڈیپارٹمنٹل راؤنڈ کی فرسٹ کلاس ایونٹ انٹرڈیبارٹمنٹل کوالیفائی راؤنڈ2015 میں شامل ہونگی