Live Updates

عمران خان کی اہلیہ ریحام خا ن بھی ڈگری اسکینڈل کا شکار، برطانوی اخبار نے سوال اٹھا دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 15 جولائی 2015 10:49

عمران خان کی اہلیہ ریحام خا ن بھی ڈگری اسکینڈل کا شکار، برطانوی اخبار ..

برطانیہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 جولائی 2015 ء) : پی ٹی آئی سر براہ عمران خان کی اہلیہ ریحام خان بھی ڈگری سکینڈل سے دو چار ہو گئی ہیں. تفصیلات کے مطابق برطانوی اخبار نے عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کی تعلیمی ڈگری پر سوال اٹھا دیا ہے۔نارتھ لنزے کالج کے حوالے سے برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ ادارہ براڈکاسٹ جرنلزم میں کوئی کورس آفر ہی نہیں کرتا ۔

(جاری ہے)

کالج کا کہنا ہے کہ ان کے یہاں ریحام خان کے نام سے کوئی طالبہ بھی نہیں ررہیں۔برطانوی ادارے بی بی سے منسلک رہنے والی ریحام خان نے لنکن شائر کی نارتھ لنزے کالج سے براڈ کاسٹ جرنلزم میں کورس کا دعویٰ کیا تھا ۔وہ پاکستان کے مختلف چینلز پر سیاسی و سماجی موضوعات پر ٹاک شوز بھی کرتی رہی ہیں ۔ تاہم ریحام خان کی ڈگری کے حوالے سے خبر اسی صحافی نے بریک کی ہے جس نے اس سے قبل عمران خان سے ریحام خان کی شادی سے متعلق خبرنشر کی تھی جو کہ بعد ازاں درست ثابت ہوئی.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :