آئی پی ایل میں قوانین ہی نہیں ہیں ، بالی ووڈ سٹارز کرکٹرز کے ساتھ مل کر کرپشن کر رہے ہیں ، سابق کرکٹرز

بدھ 15 جولائی 2015 11:50

آئی پی ایل میں قوانین ہی نہیں ہیں ، بالی ووڈ سٹارز کرکٹرز کے ساتھ مل ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جولائی۔2015ء) آئی پی ایل سکینڈل کے حوالے سے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے آئی پی ایل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، سابق ٹیسٹ کرکٹر محسن حسن خان کہتے ہیں کہ آئی پی ایل نے جینٹلمین گیم کو گندا کردیا ہے ، پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین ڈاکٹر ظفر الطاف کے مطابق بھارتی کرکٹرز اور بالی ووڈ سٹارزنے مل کر آئی پی ایل میں کرپشن کی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر محسن حسن خان کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں کرپٹ لوگوں کی کوئی ضرورت نہیں ، آئی پی ایل نے جینٹلمین گیم کو گندا کردیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چئیرمین ڈاکٹر ظفر الطاف کا کہنا تھا کہ آئیپی ایل میں قوانین ہی نہیں ہیں ، بالی ووڈ سٹارز اور بھارتی کرکٹرز مل کر کرپشن کر رہے ہیں ، آئی پی ایل کرپشن سکینڈل سے آئی سی سی کا دوہرا معیار بھی سامنے آگیاہے جس کے اینٹی کرپشن یونٹ نے بھارت میں کرکٹ کرپشن پر چپ سادھی ہوئی ہے۔