فرانس :ٹور ڈی سائیکل دسویں مرحلے میں کرس فروم کی کامیابی

بدھ 15 جولائی 2015 11:50

فرانس :ٹور ڈی سائیکل دسویں مرحلے میں کرس فروم کی کامیابی

فرانس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 جولائی۔2015ء) فرانس میں جاری ٹور ڈی سائیکل ریس کے دسویں مرحلے میں برطانیہ کے کرس فروم نے کامیابی حاصل کر لی۔ ٹور ڈی سائیکل ریس کا ایونٹ دسویں سٹیج تک پہنچ گیا ، مداحوں کی بڑی تعداد ریس دیکھنے کیلئے ٹریک پر پہنچی۔

(جاری ہے)

رائڈرز نے شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے پرستاروں سے خوب داد وصول کی ، سب نے ایک دوسرے پر برتری لے جانے کیلئے خوب زور بازو دکھائے لیکن ایونٹ کے سب سے کامیاب برطانوی رائڈر کرس فروم نے ایک مرتبہ پھر ساتھی سائیکلسٹس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ریس کی دسویں سٹیج اپنے نام کر لی۔

انہوں نے ایک سو سرسٹھ کلومیٹر کا فاصلہ چار گھنٹے بائیس منٹ اور سات سیکنڈز میں عبور کیا۔ ریس میں دوسرا نمبر آسٹریلیا کے رچی پورٹ اور تیسرا کولمبیا کے نائرو کوئنٹانا کا رہا۔