بی سی سی آئی کا چیمپئنز لیگ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ مستقل طور پر ختم کرنیکا اعلان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 15 جولائی 2015 12:12

بی سی سی آئی کا چیمپئنز لیگ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ مستقل طور پر ختم کرنیکا ..

نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15جولائی۔2015ء) بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے چیمپیئنز لیگ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ مستقل طور پر ختم کر نے کا اعلان کر دیا ہے۔ بی سی سی آئی،جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ اور کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ تینوں بورڈز نے آپس میں مشاورت کرنے کے بعد کیا۔

(جاری ہے)

مشترکہ بیان کے مطابق ایونٹ میں شائقین کی دلچسپی امید سے کم تھی جس کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا، ایونٹ کے بڑھتے ہوئے اخراجات اور میڈیا پارٹنرز کی جانب سے دلچسپی میں کمی کے باعث بھی ایونٹ کا انعقاد کرنا مشکل تھا۔

یاد رہے کہ چیمپئنز لیگ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کا آغاز بھی بھارت، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیوی کرکٹ بورڈ کی جانب سے کیا گیا تھا اور اس سال یہ ایونٹ ستمبر،اکتوبر 2015ء میں شیڈول تھا جب کہ اس کی انعامی رقم 6ملین ڈالر تھی۔ آئی پی ایل کرپشن کیس میں 2سال کے لیے معطل ہونے والی چنائی سپر کنگز مہندرا سنگھ دھونی کی قیادت میں اس ایونٹ کی دفاعی چیمپئن تھی۔